کینبرا،3اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بل کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے مبینہ طیارہ تباہ کرنے کا منصوبہ ناکام بنایا جا چکا ہے اور ایوی ایشن کی آسٹریلوی صنعت کو اب مزید کوئی خطرہ لاحق نہیں۔ جمعرات کے روز آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ خفیہ اداروں کی جانب سے اب ایک مرتبہ پھر سلامتی کے لیے اٹھائے گئے خصوصی اقدامات کو ماضی کی سطح پر واپس لے جایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز سڈنی میں چار افراد کو ایک طیارہ تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔